شہرِقائد کا موسم تبدیل، سمندری ہواؤں میں تیزی

شہرِقائد کا موسم تبدیل، سمندری ہواؤں میں تیزی فائل فوٹو شہرِقائد کا موسم تبدیل، سمندری ہواؤں میں تیزی

شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے کے نتیجے میں موسم میں تبدیلی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آسمان جزوی ابر آلود بھی رہ سکتا ہے۔

سمندری ہوائیں بحال ہو کر 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جو موسم کی مجموعی صورتحال کو متاثر کرے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت کو 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو موجودہ موسم کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store