خوردنی تیل کی نئی اقسام دریافت

خوردنی تیل کی نئی اقسام خوردنی تیل کی نئی اقسام

زرعی سائنسدانوں نے خوردنی تیل کی نئی اقسام دریافت کر لی ہیں جن کی کاشت سے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں زبردست اضافہ ممکن بنایا جاسکے گا۔

آئل سیڈز ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹر سلطان صلاح الدین نے زرعی سائنسدانوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران بتایا کہ پاکستان اربوں روپے کا خوردنی تیل بیرونی ممالک سے درآمد کرتا ہے، اس لئے ہمارے زرعی سائنسدانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنانے کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنولوجی کے استعمال سے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے جبکہ زرعی سائنسدانوں کی مرتب کردہ جدید سفار شات سے کاشتکاروں کو بروقت آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سلطان صلاح الدین نے کہا کہ نئے پیداواری منصوبے میں جدید سفارشات کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نئی سفارشات شامل کرتے وقت جدید زرعی تحقیق کو مدنظر رکھا جاتاہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ کاشتکار زرعی سائنسدانوں کی تحقیق سے بھر پور استفادہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کے پیداواری منصوبے میں کیڑوں اور بیماریوں کے زرعی ماہرین کی آراءپر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

او ایس آر آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ زرعی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں کیڑوں اور بیماریوں کے انسداد کی غرض سے نئی سفارشات مرتب کی گئی ہیں جبکہ سال ۴۱۔۳۱۰۲ءکیلئے تیل دار اجناس کے پیداواری منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store