جنوبی افریقا نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم 49.1 اوورز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
فیصل آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔
پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کا آغاز اچھا رہا اور اوپنرز کے درمیان 98 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔
جنوبی افریقا کو پہلا نقصان پریٹوریس کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ کوئنٹن ڈی کوک کی گری، وہ 63 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اس کے بعد ٹونی ڈی زورزی 18، کپتان بریٹزکے 42، اور کاربن بوش 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.1 اوور میں 263 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا۔