میٹا کا واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف کروا دیے

میٹا کا واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف کروا دیے فائل فوٹو میٹا کا واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف کروا دیے

میٹا نے واٹس ایپ میں ایک ایسی بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم میں اسپام میسجز کے مسئلے کی روک تھام کے لیے نئی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے انفرادی صارفین اور بزنس اکاؤنٹس پر ایسے افراد کو میسجز بھیجنے کی حد طے کی جائے گی جن پر کسی قسم کا جواب نہیں دیا جاتا۔

ویسے تو اس ایپ کا آغاز پرسنل کانٹیکٹس کو میسجز بھیجنے سے ہوا مگر وقت کے ساتھ اس میں گروپس، کمیونٹیز اور بزنس میسجنگ کا اضافہ کیا گیا۔

ان کے باعث لوگوں کو زیادہ سے زیادہ میسجز موصول ہونے لگے اور صارفین کے لیے ان سب کو پڑھنا مشکل ہوگیا۔

کمپنی کے مطابق صارفین اور بزنس اکاؤنٹس کی جانب سے دیگر کو بھیجے جانے والے میسجز کو نئی ماہانہ حد میں شامل کیا گیا، البتہ اگر آپ کسی میسج پر جواب دیتے ہیں تو وہ اس حد میں شامل نہیں ہوگا۔

مثال کے طور پر اگر آپ کسی فرد سے کسی جگہ ملتے ہیں اور اسے 3 میسجز بھیجتے ہیں تو وہ اس حد یا میسجز کاؤنٹ کا حصہ ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ میسجز کی حد کیا ہوگی اور ابھی اس حوالے سے مختلف نمبروں کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

البتہ جب کوئی بزنس اکاؤنٹ یا انفرادی صارف میسجز کی حد تک پہنچے گا تو ایپ کی جانب سے ایک پوپ اپ کے ذریعے میسجز کی تعداد دکھائی جائے گی، تاکہ وہ دوبارہ میسجز بھیج کر بلاک ہونے سے بچ سکیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس تبدیلی کی آزمائش آنے والے ہفتوں میں متعدد ممالک میں شروع کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق ایک عام صارف عموماً اس ماہانہ حد کو نہیں چھوتا اور اس سے ان کا میسجنگ کا تجربہ متاثر نہیں ہوگا، بلکہ اس کا مقصد صارفین کو اسپام میسجز سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store