معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون کی نئی سیریز 17 لانچ کرچکا ہے لیکن اگر آپ آئی فون 17 کے نئے فون خرید چکے یا خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو جان لیں کہ آئی فون کی اس نئی سیریز میں ایپل انٹیلی جنس(AI) فیچر میں بگ کی اطلاعات ہیں۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز متعارف کیے جانے کے چند روز بعد ہی خریداروں کی جانب سے نئی سیریز کے متعارف کردہ چاروں ماڈلز میں سافٹ وئیر بگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آئی فون 17 کے متعدد صارفین کو اپنے فونز میں ایپل انٹیلی جنس(Al) فیچرز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس وجہ سے صارفین نئی سیریز کے فونز میں AI فیچرز اور ٹولز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فون کی اسٹوریج میں موجود AI فیچرز کو انسٹال کیے جانے کے باوجود بھی یہ فیچرز ڈیوائس پر کام نہیں کررہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل انتظامیہ اس بگ سے واقف ہے اور جلد ہی آئی فون 17 کے صارفین کے لیے اس مسئلے کو حل کرنے پر کام کررہی ہے۔