چیٹ جی پی ٹی میں اہم فیچر متعارف

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں "پلس" کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے فائل فوٹو اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں "پلس" کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں "پلس" کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کا یہ فیچر صارف کی چیٹس، ہسٹری اور کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ذاتی نوعیت کا ردعمل فراہم کرے گا۔

اب چیٹ جی پی ٹی صرف عمومی جواب دینے کے بجائے حالیہ گفتگو، صارف کے فیڈ بیک اور منسلک ایپس جیسے کیلنڈر کی بنیاد پر تفصیلات فراہم کرے گا۔

پلس فیچر کے تحت مختلف انٹریکٹو تصویری کارڈز بھی دیے جائیں گے جنہیں صارف اسکین کرسکے گا یا مزید معلومات کے لیے اوپن کرسکے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال چیٹ جی پی ٹی پرو صارفین کے لیے موبائل ایپ پر دستیاب ہے، تاہم آئندہ مرحلے میں اسے وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو مرحلہ وار متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو بتدریج بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔

ہر صارفین کو ایک پلس روزانہ موصول ہوگا جس کے لیے چیٹ جی پی ٹی آپ کی چیٹس، ہسٹری اور فیڈ بیک سے ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور صبح فراہم کرے گا۔

پلس کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے کنکشنز فیچر کو بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ گوگل ڈرائیو، جی میل اور گوگل کیلنڈر سے کنکٹ ہوسکے۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ پلس میں دکھائے جانے والے تمام موضوعات کے لیے متعدد حفاظتی ٹولز کو استعمال کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کا نقصان دہ مواد نظر نہ آئے۔

یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی کو ایک چیٹ بوٹ سے متحرک اسسٹنٹ میں تبدیل کرنے کا آغاز ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ تو بس آغاز ہے، آج پلس سے ای میل اور کیلنڈر کو کنکٹ کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں ہر نئے ڈیٹا اسٹریم کو چیٹ جی پی ٹی سے منسلک کر دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store