اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی کردی

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی کردی فائل فوٹو اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی کردی

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب ایک نیا پرسنلائزیشن پیج شامل کر دیا گیا ہے۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے حالیہ دنوں ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں اس فیچر کے بارے میں آگاہ کیا۔

ان کے مطابق اس نئے پیج میں صارفین مختلف پرسنلٹی آپشنز جیسے "سینک"، "روبوٹ"، "لیسنر" اور "نرڈ" منتخب کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ایک کسٹم انسٹرکشنز پرومپٹ سیکشن بھی شامل ہوگا جس کے ذریعے صارفین چیٹ بوٹ کے جوابات کو اپنی ضرورت اور انداز کے مطابق ڈھال سکیں گے۔

مزید یہ کہ الگ الگ حصے موجود ہوں گے جہاں صارف بتا سکے گا کہ وہ کس نام سے مخاطب ہونا چاہتا ہے یا اپنی دلچسپیاں اور ترجیحات درج کر سکے گا۔

اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ چیٹ بوٹ کے ساتھ گفتگو زیادہ ذاتی، دلچسپ اور ایک قریبی دوست جیسا تجربہ فراہم کرے۔

اس پیج میں ریفرنس چیٹ ہسٹری کا آپشن بھی موجود ہے جس سے آپ چیٹ بوٹ کی میموری کو ٹرن آن یا آف کرسکیں گے۔

اس نئی سیٹنگ تک رسائی چیٹ جی پی ٹی سیٹنگز پر کلک کرکے پرسنلائزیشن کے آپشن کے انتخاب سے ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store