ایپل نے آئی فون اور دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا

ایپل نے اپنے تمام ڈیوائسز کے لیے جدید آپریٹنگ سسٹم پیش کر دیا فائل فوٹو ایپل نے اپنے تمام ڈیوائسز کے لیے جدید آپریٹنگ سسٹم پیش کر دیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔

کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔

ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔

نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔

یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

install suchtv android app on google app store