ترکیہ میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کر دیے گئے، وجہ کیا بنی؟

ترکیہ میں متعدد نیٹ ورکس پر رسائی محدود کر دی گئی فائل فوٹو ترکیہ میں متعدد نیٹ ورکس پر رسائی محدود کر دی گئی

ترکیہ میں متعدد نیٹ ورکس پر X (سابقہ ٹوئٹر)، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت آن لائن پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔

نیٹ بلاکس کے مطابق، یہ پابندی اس وقت نافذ کی گئی جب مرکزی اپوزیشن پارٹی CHP نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹر کے ارد گرد پولیس کی رکاوٹوں کے بعد عوامی ریلیوں کا مطالبہ کیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی فریڈم آف ایکسپریشن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رسائی کے مسائل اتوار کو شام 8:45 GMT پر شروع ہوئے، جب ان پلیٹ فارمز کی بینڈوتھ محدود کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیو انگلینڈ کے قریب زیرِسمندر میٹھے پانی کا ذخیرہ دریافت

فریڈم آف ایکسپریشن ایسوسی ایشن مقامی سطح پر انٹرنیٹ سنسرشپ کی نگرانی کرتی ہے اور اس پابندی کو بھی اسی سلسلے کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ترکی کے ”ایکسیس پرووائیڈرز یونین“، جو انٹرنیٹ بلاکنگ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا ذمہ دار ہے، نے رسائی کی پابندیوں کے بارے میں تبصرے کے لیے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

install suchtv android app on google app store