الیکٹرک و میٹرو بسوں کی معلومات کے لیے نئی سی ڈی اے ایپ متعارف

سی ڈی اے فائل فوٹو سی ڈی اے

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو و الیکٹرک بسوں کے روٹس اور اسٹاپس کی تفصیلات اب گوگل میپس پر دستیاب ہوں گی۔ شہری پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے “سی ڈی اے موبائل ایپ” ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

متعارف کرائی گئی ایپ میں سفری پلاننگ، روٹ ٹائمز اور سیاحت سے متعلق رہنمائی شامل ہے۔ جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے اہم اعلانات اور روٹ میں تبدیلیوں کی اطلاع دی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ گوگل میپس پر الیکٹرک و میٹرو بسوں کے روٹ میپس اور اسٹاپس کی مکمل تفصیلات فراہم ہوں گی۔ اور مستقبل میں ایپ کے ذریعے کرایہ کی ادائیگی کا فیچر شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوگل میپس پر الیکٹرک بسیں نمایاں رنگوں اور آسان معلومات کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

install suchtv android app on google app store