چند آزمودہ ٹپس جو آپ کے اسمارٹ فون کی کارکردگی برسوں تک برقرار رکھ سکتی ہیں

اسمارٹ فون فائل فوٹو اسمارٹ فون

آج کل اسمارٹ فونز کا استعمال عام ہو چکا ہے، اور چونکہ یہ ڈیوائسز مہنگی ہوتی ہیں، اس لیے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ عرصے تک درست حالت میں کام کرتی رہیں۔

درحقیقت بیشتر فونز ایسے ہوتے ہیں جن کو ایک بار خریدنے کے بعد 7 سے 8 برسوں تک نئی ڈیوائس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

بس آپ کو فون کا خیال رکھنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ آرام سے کئی برس تک کسی نئے فون کی طرح ہی کام کرتا ہے۔

تو ایسی ٹپس کے بارے میں جانیں جو فونز کی زندگی کئی سال طویل بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

تمام دستیاب اپ ڈیٹس کو انسٹال کریں

ایسے فونز جن کو سکیورٹی اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوتیں، ان کا استعمال محفوظ نہیں ہوتا مگر اچھی بات یہ ہے۔

کہ اب بیشتر اینڈرائیڈ فونز کئی برسوں تک سافٹ وئیر سپورٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

تو جب بھی نیا فون خریدنے کا فیصلہ کریں تو یہ دیکھ لیں کہ اسے کب تک سافٹ وئیر سپورٹ دستیاب ہوگی تاکہ اس کی زندگی کو طویل بنانے میں مدد ملے۔

فون کو تازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس موصول ہونے سے اسے ہیکرز سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

جبکہ ایسے سافٹ وئیر بھی انسٹال نہیں ہوتے جو ڈیوائس کو سست کرتے ہیں۔

فون میں موجود ایپس کو بھی اپ ڈیٹ رکھنا ضروری ہے تاکہ وہ درست طریقے سے کام کرتی رہیں۔

کیس استعمال کریں

اگر آپ نیا فون خریدتے ہیں تو اسے تحفط فراہم کرنے کے لیے کیس کا استعمال ضرور کریں۔

اس سے فون حادثاتی طور پر گرنے کی صورت میں محفوظ رہتا ہے۔

جبکہ اسے جیب میں چابیوں یا سکوں سے بننے والی ننھی خراشوں سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اسکرین پروٹیکٹر کا استمال بھی ایک اچھا خیال ہے کیونکہ اگر اسکرین کو خراشوں کا سامنا ہوتا ہے۔

تو آپ بس اسکرین پروٹیکٹر کو تبدیل کر دیں جس کے نیچے اصل اسکرین برسوں تک محفوظ رہتی ہے۔

اچھے چارجر کا استعمال کریں

ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگتا ہو کہ کیبل کنکٹر کو سپورٹ کرنے والے تمام چارجر ایک جیسے ہوتے ہیں، مگر یہ خیال درست نہیں۔

یہ ٹھیک ہے کہ اس طرح فون کو چارج کیا جاسکتا ہے مگر ہر چارجر آپ کے فون کو مؤثر طریقے سے چارج نہیں کرسکتا۔

ڈیوائس سے مطابقت نہ رکھنے والے چارجر سے بیٹری کی زندگی گھٹ جاتی ہے یا چارجنگ پورٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ڈیوائس سے مطابقت رکھنے والے اوریجنل چارجر اور کیبل کے استعمال کو ترجیح دیں۔

فون کی بجائے تھکی ہوئی بیٹری کو تبدیل کریں

وقت کے ساتھ فون کی بیٹری تنزلی کا شکار ہو جاتی ہے اور بیٹری لائف گھٹ جاتی ہے۔

ایسا تمام فونز کے ساتھ ہوتا ہے بلکہ کچھ پرانے فونز کی بیٹری لائف تو 50 فیصد تک گھٹ جاتی ہے۔

ایسا ہونے پر فون سست ہو جاتا ہے کیونکہ پراسیسر کو مناسب پاور نہیں ملتی۔

تو ایسی صورت میں فون کو تبدیل کرنے کی بجائے بیٹری کو بدل دیں۔

ایسا اکثر افراد کے لیے خود کرنا مشکل ہوتا ہے تو کسی دکان سے جاکر نئی بیٹری لگوائی جاسکتی ہے۔

غیر ضروری ایپس اور تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیں

اگر آپ کئی برس سے ایک فون استعمال کر رہے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ اس میں ہزاروں تصاویر موجود ہوں۔

جبکہ ایسی پرانی ایپس اور گیمز بھی موجود ہوتی ہیں جن کو ایک یا 2 بار استعمال کرنے کے بعد آپ بھول گئے ہوں۔

اس کے نتیجے میں فون کی اسٹوریج گھٹ جاتی ہے اور اسٹوریج فون کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرنے والا عنصر ہے۔

ویسے بھی اب تصاویر اور ویڈیوز کلاؤڈ سروس جیسے گوگل فوٹوز میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔

تو انہیں فون سے ڈیلیٹ کرنے پر اسٹوریج اور اس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

صفائی کا خیال رکھیں

فون کی اسکرین اور پورٹس کی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے بھی ڈیوائس کی زندگی مختصر ہوسکتی ہے۔

اسکرین کے لیے مائیکرو فائبر کلاتھ کو صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ پورٹس کے لیے نرم " کاؤٹن سواَب" سے مدد لی جاسکتی ہے۔

فون کو ٹرن آف کرنا عادت بنائیں

آپ اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو کئی ہفتوں تک آن نہیں چھوڑتے مگر کیا کبھی اسمارٹ فون کے بارے میں ایسا سوچا؟

اسمارٹ فونز بھی کافی حد تک کمپیوٹر سے ملتے جلتے ہوتے ہیں تو انہیں مہینوں تک آن رکھنا وقت کے ساتھ کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔

ہفتے میں کم از کم ایک بار فون کو چند منٹ کے لیے بند کرنے سے فون کی کارکردگی طویل المعیاد بنیادوں پر بہتر ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store