موسم کی درست پیشگوئی کرنے والا حیران کن کمپیوٹرایجاد

100 ملین ڈالرز لاگت کا کمپیوٹر جو موسم کی درست پیشگوئی کرے گا فائل فوٹو 100 ملین ڈالرز لاگت کا کمپیوٹر جو موسم کی درست پیشگوئی کرے گا

 

امریکا میں ایک 100 ملین ڈالرز کا کمپیوٹر تیار کیا گیا ہے جو اے آئی کی مدد سے موسمیاتی تبدیلیوں کی زیادہ درست پیشگوئی کرنے کے قابل ہوگا۔

امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ نیا 100ملین ڈالرز کا ہائی پرفارمنس کمپیوٹر سسٹم نیشنل اوشینکا اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن NOAA کی سائنس اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحقیقی اور ترقی کی کوششوں کے کاموں کو آگے بڑھائے گا۔

Rhea نامی یہ اعلیٰ کارکردگی والا کمپیوٹر اے آئی کی مدد سے موسم، آب و ہوا، سمندر اور ماحولیاتی نظام کی پیشگوئی کے بارے میں این او اے اے کو معاونت فراہم کرے گا۔

اسسٹنٹ سکریٹری آف کامرس مائیکل سی مورگن نے ایک نیوز ریلیز میں لکھا کہ Rhea ہائی پرفارمنس کمپیوٹر سسٹم ادارے کے لیے ضروری کمپیوٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے تاکہ ملک کی آب و ہوا پر کی جانے والی تحقیقات کو بڑھایا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store