قومی کرکٹ ٹیم کی آج کی پریس کانفرنس منسوخ

قومی کرکٹ ٹیم کی آج کی پریس کانفرنس منسوخ فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کی آج کی پریس کانفرنس منسوخ

دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے آج شام ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رات 9 بجے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس پروگرام کے مطابق ہو گی ، صورتحال تبدیل ہونے کی صورت میں پریکٹس بھی منسوخ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store