پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے، قومی کھلاڑی ابو ظہبی پہنچ گئے

آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا میچ کھیلا جائے گا فائل فوٹو آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا میچ کھیلا جائے گا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔ سپر فور میچ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم دبئی سے ابوظبی پہنچ گئی ہے۔ پیر کو ٹیم نے آرام کیا اور تیاریوں پر توجہ دی۔

فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ جیتنا ہوگا، جبکہ اگر ٹیم ہار گئی تو ایونٹ میں ان کے لیے 'اگر مگر' کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کاموقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store