پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی دستاویزی فلم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فلم 2016 سے 2025 تک کے سفر پر مبنی ہوگی، جس میں لیگ کے نشیب و فراز اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
فلم میں پی ایس ایل کے دبئی سے پاکستان منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے چیلنجز اور اس دوران درپیش مشکلات کو نمایاں کیا جائے گا۔
کورونا وبا کے دوران ایونٹ کو درپیش مسائل اور اس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی جدوجہد کو بھی شامل کیا جائے گا۔
اس دستاویزی فلم میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ پی ایس ایل نے کن حالات میں ترقی کی اور کس طرح دنیا کی بڑی کرکٹ لیگز میں جگہ بنائی۔