یومِ آزادی ہمیں جشن کے ساتھ قومی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی فائل فوٹو شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ یہ ہمیں ہماری ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا میری طرف سے پوری قوم کو14اگست کی مبارکباد ہو۔

معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نےجوفتح دی اس کاجتناشکراداکریں وہ کم ہے۔

دنیاکوپیغام دیں پاکستان ایک پرامن ملک ہے،پاکستان نے ہمیشہ امن ، یکجہتی کی بات کی،پاکستان پائندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد۔

فخرعالم نےپیغام میں کہا اس سال صرف آزادی کاجشن نہیں بلکہ معرکہ حق کی کامیابی کاجشن ہے،ملک پرجب بھی مشکل وقت آیاپوری نےمتحدہ ہوکراس کاسامناکیا۔

ہمارے ملی نغموں کی گونج سرحد پار سنائی دینی چاہیے،دشمن جب بھی ہمیں آزمائے گا وہ منہ کی کھائے گا۔

install suchtv android app on google app store