حیدر علی اور مبینہ زیادتی کی شکایت کنندہ کے درمیان معاملہ طے ہونے کے قوی امکانات

حیدر علی اور شکایت کنندہ کے درمیان معاملہ طے پانے کا امکان فائل فوٹو حیدر علی اور شکایت کنندہ کے درمیان معاملہ طے پانے کا امکان

پاکستانی کرکٹر حیدر علی اور ان پر بدسلوکی کا الزام لگانے والی لڑکی کے درمیان معاملات طے پانے کے امکانات سامنے آئے ہیں، جس سے دونوں کے درمیان جاری تنازعہ حل ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مانچسٹر پولیس کے زیر تفتیش کیس میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی اور مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی کے درمیان معاملات باہمی رضا مندی سے حل ہوسکتے ہیں،

تاہم کرکٹر حیدر علی کیس کے خاتمے تک برطانیہ چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 7 اگست کو مبینہ زیادتی کے الزام میں قومی کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

قومی کرکٹر کو گریٹر مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ الزامات لگانے والی لڑکی اور کرکٹر پہلے سے ہی رابطے میں تھے۔

مانچسٹر پولیس نے 8 اگست کو اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 3 روز قبل زیادتی کی ایک رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہم نے ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کیا

مبینہ طور پر یہ واقعہ بدھ، 23 جولائی 2025 کو مانچسٹر کے ایک مقام پر پیش آیا تھا۔

install suchtv android app on google app store