گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی معیشت کے استحکام کیلئے برآمدات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 
            		              		
                                          
                    
                                           
                     
وہ کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔ گورنر نے تاجر برادری کو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چاول دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔انہوں نے اس سال چاول کے برآمدی اہداف کو بڑھانے پر زور دیا۔