کامران ٹیسوری کاایس ایم ایز کی معاونت کیلئے گورنر ہاؤس میں سیل قائم کرنے کا اعلان سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے سندھ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبے کی معاونت اور اسے فعال کرنے کے لئے گورنرہائوس میں ایک سیل قائم کرنے کا اعلان کیاہے۔
انہوں نے بدھ کے روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم چین کے ساتھ ملکر ترقی کی راہ پر آگے بڑھیں گے۔ گورنر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ذریعے چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ملک میں تیز تر ترقی کے دور کا آغاز ہوگا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ چین کے تعاو ن سے کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور مقامی کاروبار کے لئے جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی۔