کوٹری بیراج سے پانی کی آمد میں اضافہ، سجاول کے کئی دیہات زیرِ آب

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد نے سجاول میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی فائل فوٹو کوٹری بیراج پر پانی کی آمد نے سجاول میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، سجاول اضلاع کے کچے کے متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، متاثرہ رہائشی نقل مکانی کرکے دریائے سندھ کے پشتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، اس وقت پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہو گیا،فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج پر بہاؤ کم ہوکر معمول پر آگیا ہے۔

دولہہ دریا خان پل پر 3 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا

دریائے سندھ میں کوٹڑی ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے،دولہہ دریا خان پل سے ساڑھے تین لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا انڈس ڈیلٹا کی جانب بڑھ رہا ہے، سجاول اضلاع کے کچے کے متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، متاثرہ رہائشی نقل مکانی کرکے دریائے سندھ کے پشتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

لیاقت پورمیں سیلاب کی تباہی اثرات کھل کر سامنے آنے لگے

لیاقت پورموضع ماچھی میں سیلاب کی تباہی اثرات کھل کر سامنے آنے لگے ، مکین گھروں قیمتی سامان جانور و زرعی زمینوں سے اُگنے والی فصلوں سے محروم ہوں گئے۔

علی پور میں سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی

علی پور میں سیلاب متاثرین ایک بار پھر اپنے گھروں کو واپس جانے لگے ہیں۔

سیلاب کے بعد بستی وارن کے مکین اپنے وہ مکانات دیکھ کر افسردہ ہیں جو دریا برد ہو چکے ہیں۔

سیلاب متاثرین نہ صرف اپنے گھروں بلکہ زندگی بھر کی جمع پونجی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

بستی وارن کے مکینوں کا شکوہ ہے کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

ترنڈہ محمد پناہ میں تاحال سیلاب کا پانی موجود

ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی موجود ہے ۔

بستی نور والا، غفور آباد، حیات ماچھی اوردیگر علاقوں کو ملانے والاروڈ 15روز سے سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، سیلاب متاثرین کو گھروں کو واپس آنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

عارف والا میں ہر طرف تباہی کے مناظر

عارف والا میں سیلاب کے بعد ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

دریائےستلج کی بے رحم موجوں نے ہزاروں افراد کوبے گھر کردیا، کسی کا مکان مکمل طور پر تباہ تو کسی مکان کی چھت گرگئی۔

سیلاب متاثرین بے سرو سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

قبولہ شریف میں فصلیں تباہ

قبولہ شریف میں سیلاب نے کسانوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی۔

مہنگے داموں ٹھیکے پر لی گئی زرعی اراضی پر کاشت فصلیں تباہ ہوگئیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ زمین کا ٹھیکہ کیسے ادا کریں۔

install suchtv android app on google app store