پنجاب حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے ترمیم شدہ اخراجات کی منظوری دے دی، پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن پروگرام" کی لاگت 3.6 ارب سے بڑھا کر 8.5 ارب کردی گئی۔
کابینہ نے 5 ارب 8 کروڑ 67 لاکھ روپے اضافی فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی، اضافی رقم رواں مالی سال میں جاری کی جائے گی،فنڈز انٹرسیکٹورل ری اپروپری ایشن کے تحت سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر فراہم ہوں گے۔
محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے فنڈز کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلیے، پنجاب حکومت نے منصوبے کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی۔ توانائی کے مؤثر استعمال اور بچت کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی، حکومت کا مقصد توانائی کے وسائل کا مؤثر اور شفاف استعمال یقینی بنانا ہے۔