پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازسیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں کو رعایتی نرخوں پر ٹریکٹرز مہیا کئے گئے ہیں جو زرعی شعبے کی بہتری میں مددگارثابت ہونگے۔