پنجاب میں مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں جاری کارروائیوں کے دوران اب تک 624 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 5100 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ادھر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں آج مذہبی جماعت کے 11 کارکنوں کو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ کارکنوں کے خلاف تھانہ باغبان پورہ میں مقدمات درج ہیں۔