لیسکو کا بڑا اقدام، 1 لاکھ 50 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز کی خریداری

لیسکو صارفین کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرز خرید کر سہولت بڑھانے جا رہا ہے فائل فوٹو لیسکو صارفین کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرز خرید کر سہولت بڑھانے جا رہا ہے

لیسکو نے صارفین کیلئے1 لاکھ 50 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سنگل فیز، اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل اور اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کی جائیگی،لیسکو کو 3 کیٹیگریز کی صورت میں خریداری کیلئے اربوں کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔

لیسکو نے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے سنگل و تھری فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا،لیسکو ابتدائی طور پر 65 ہزار دو سو ستر سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدے گی۔

50ہزار اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل ،24 ہزار 675اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدے جائیں گے۔

اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرز صارفین کو نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کیلئے دیئے جائیں گے۔

اے ایم آئی سمارٹ نیو کنکشن اور جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کیلئے استعمال ہوں گے۔

سنگل فیز سمارٹ میٹرز بھی نیو کنکشن اور ایم سی او کیلئے استعمال ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store