اوپن اے آئی کا اے ایم ڈی سے اربوں ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔
اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تیاری کے لیے اوپن اے آئی اور اے ایم ڈٰ کی کئی سالاہ شراکت کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اے ایم ڈی کے حصص کی قیمت 30 فیصد سے زائد بڑھ گئی۔
اے ایم ڈی آئندہ 5 برسوں میں اوپن اے آئی، کو 6 گیگا واٹ کے چپس فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق شراکت کا مقصد اوپن اے آئی کے لیے سیمی کنڈکٹر سپلائی میں تنوع لانا ہے۔
اوپن اے آئی اب صرف امریکی کمپنی این ویڈیا پر انحصار نہیں کرے گا۔
اے ایم ڈی کی جانب سے فراہم جی پی یوز مصنوعی ذہانت کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔
ستمبر میں اوپن اے آئی نے این ویڈیا سے 100 ارب ڈالر سے زائد کا معاہدہ بھی کیا تھا۔
اوپن اے آئی اسپیس ایکس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے قیمتی اسٹارٹ اپ بن گیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے حالیہ شیئر سیل کے بعد 500 بلین ڈالر کی ویلیو حاصل کی ہے۔
سنگ میل کے بعد اوپن اے آئی موجودہ و سابق ملازمین نے 6.6 بلین ڈالرز کے شیئرز فروخت کیے۔
سال کے آغاز میں اوپن اے آئی کی ویلیو 300 بلین ڈالر جبکہ اسپیس ایکس کی 400 بلین ڈالر تھی۔
حالیہ ٹرانزیکشن کے بعد اوپن اے آئی کی ویلیو 500 بلین ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔