جولائی میں سرکاری بجلی کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 87 ارب روپے تک پہنچ گئے

جولائی میں بجلی کے شعبے کی مالی حالت مزید کمزور ہو گئی فائل فوٹو جولائی میں بجلی کے شعبے کی مالی حالت مزید کمزور ہو گئی

رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 87 ارب روپے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 87 ارب میں سے ڈسکوزکی نا اہلی کی مد میں کیے گئے نقصانات41 ارب روپے اوربجلی وصولیوں کے نقصانات 46ارب روپے ہیں۔

حکام کے مطابق اس سال جولائی میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 60 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔[

جولائی 2024 میں ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 147 ارب روپے تھے۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات جاری رہے جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تاہم سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے نقصانات کم ہوئے۔

install suchtv android app on google app store