بجلی صارفین کو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی میٹر ریڈنگ زیادہ لی گئی ہے، اب کےالیکٹرک انتظامیہ نے اس شکایت کا سدباب کردیا ہے۔
اس حوالے سے پہلے بھی ان مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں اور میٹر ریڈر گزشتہ چند سالوں سے میٹر کی تصویر لے کر محکمہ کو بھجواتا ہے۔
جو میٹر پر چسپاں ہو کر آتی ہے، اس کے باوجود اوور بلنگ کے مسائل حل نہیں ہو پاتے۔
اس اہم مسئلے اور صارفین کی شکایت کے سدباب کیلیے میٹر ریڈرز کے بجائے صارفین پر انحصار کرنے اور ان پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں کے الیکٹرک لائیو ایپ کے ذریعہ صارف باآسانی اپنے گھر کے بجلی میٹر کی ریڈنگ خود لے سکتا ہے اور مکمل یقین اور اعتماد کے ساتھ اپنا بل بھی ادا کرسکتا ہے۔
کے الیکٹرک کے اس اقدام کا مقصد بجلی کے بلوں کے نظام میں شفافیت پیدا کرنا، اوور بلنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا مؤثر حل نکالنا اور صارفین کو اس عمل میں براہِ راست شریک کرنا ہے۔
اس مقصد کے لیے صارف کو ایک موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی ہے جو عام اینڈرائیڈ فون پر استعمال کی جاسکے گی اور اس ایپ ون لنک ڈاٹ ٹو سلیش کے ای لائیو کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ عام صارف بھی اسے بآسانی استعمال کرسکتا ہے۔