راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم، جعلی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگانے والے 12 اہلکار اور سپروائزر برطرف

راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم، جعلی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگانے والے 12 اہلکار اور سپروائزر برطرف فائل فوٹو راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم، جعلی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگانے والے 12 اہلکار اور سپروائزر برطرف

انسداد ڈینگی مہم کے دوران غیر حاضر رہنے والے ورکرز اور سپر وائزرز کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ 

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران غفلت برتی گئی،  ورکرز اور سپر وائزرز مہم پر نہیں گئے اور غیر حاضر رہے۔ 

حکام کے مطابق یہ اہلکار جعلی تصاویر افسران کو بھیجتے رہے اور حاضریاں لگواتے رہے۔ 

حکام کا کہنا ہےکہ غفلت، غیر حاضری پر محکمہ صحت نے 12 خواتین اورمرد ورکرز سمیت  سپر وائزرز کو نوکری سے برطرف کردیا جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store