جلالپور پیروالا میں بھرانیں بند کے ٹوٹنے کے بعد پانی تیزی سے شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ شہری آبادی کو خطرہ لاحق ہے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
 
            		              		
                                          
                    
                                           
                     
دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق، سیلاب متاثرین کے لیے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کا مرکزی بیس کیمپ قائم کیا گیا تھا تاکہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیلابی پانی کی وجہ سے مرکزی بیس کیمپ ڈوب گیا ہے، جس کے باعث ریسکیو کا سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔