کیس ٹائٹل میں نام کی غلطی، علی امین گنڈا پور کے وکیل نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کیس ٹائٹل میں نام غلط اور غیر مناسب انداز میں درج کرنے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط فائل فوٹو علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کیس ٹائٹل میں نام غلط اور غیر مناسب انداز میں درج کرنے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کیس ٹائٹل میں نام غلط اور غیر مناسب انداز میں درج کرنے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ کے پاسپورٹ سے متعلق دائر درخواست کی رسید پر رِٹ برانچ نے نام غلط درج کیا تھا، جس پر وزیر اعلیٰ کے وکیل نے باضابطہ طور پر شکایت کی۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس ٹائٹل میں علی امین گنڈاپور کا نام غلط لکھنے سے ان کے مؤکل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید کہا گیا کہ درخواست کی رسید رِٹ برانچ سے غیر مجاز افراد نے حاصل کی، جو تشویشناک ہے۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انسٹی ٹیوشن برانچ کے خلاف انکوائری کی جائے اور نام غلط لکھنے سمیت غیر مجاز افراد کو رسید دینے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store