25 مخصوص نشستوں پرگورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، اسپیکرخیبرپختونخوا

25 مخصوص نشستوں پرگورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، اسپیکرخیبرپختونخوا فائل فوٹو 25 مخصوص نشستوں پرگورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، اسپیکرخیبرپختونخوا

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ 25 مخصوص نشستوں پر گورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، کل آئین وقانون کےتحت دوبارہ حلف لیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سےحلف لینااسپیکرکی ذمہ داری ہے،میں نےکبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونےپرگزشتہ اجلاس ملتوی ہواتھا،25مخصوص نشستوں پرگورنرکا لیاگیاحلف غیرآئینی تھا، کل آئین وقانون کےتحت دوبارہ حلف لیاجائےگا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ گورنرکےغیرقانونی حلف لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کےازالےکےلیےتمام اداروں نےمل کر کام کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہراول دستے کے طور پر تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کی امداد دگنی کردی ہے۔

خیال رہے کہ 20 جولائی 2025 کو خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر 25 منتخب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا یا تھا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا تھا۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری ہونی تھی، تاہم پی ٹی آئی کے شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے سے سینیٹ الیکشن بھی کھٹائی میں پڑ گئے تھے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store