پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو تقریباً ایک ماہ قبل برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ کچھ روز قبل ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، اور آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

آغا سراج درانی کے انتقال پر ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں مرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے بطور اسپیکر سندھ اسمبلی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور جمہوریت سے وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے ایک مخلص، اصول پسند اور وفادار رہنما تھے۔

انہوں نے سندھ اسمبلی کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

آغا سراج درانی چار دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، 1988 میں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، تین مرتبہ صوبائی وزیر اور دو مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر رہے، ان کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

install suchtv android app on google app store