خیبر پختونخوا میں ریسکیو نظام کو وسعت، 176 یونٹس فعال، سیلاب زدہ علاقوں میں 1800 اہلکار تعینات

خیبر پختونخوا میں ریسکیو نظام کو وسعت، 176 یونٹس فعال، سیلاب زدہ علاقوں میں 1800 اہلکار تعینات فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں ریسکیو نظام کو وسعت، 176 یونٹس فعال، سیلاب زدہ علاقوں میں 1800 اہلکار تعینات

ڈی جی ریسکیو طیب عبداللہ کے مطابق دریاؤں کے کنارے 60 ریسکیو ایمرجنسی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 1800 ریسکیو اہلکار تعینات ہیں جبکہ غوطہ خوروں کی تعداد 264 ہے۔ پوٹھوہار ریجن میں سیلاب کا خدشہ ، نالہ لئی میں نہانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے 313 افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو آپریشن کے دوران سیلاب میں پھنسے 510 افراد کو بچایا گیا۔

امدادی سرگرمیوں کیلئے مزید 60 ریسکیو اہلکاروں کو بونیر بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے پختونخوا نے کہا ہے کہ 54 امدادی ٹرکوں پر مشتمل سامان بونیر بھجوایا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ بونیر کو اب تک 50 کروڑ روپے دیے جا چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store