وزیراعظم نوازشریف گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے گلگت ایئر پورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیاہے۔
گلگت ائیرپورٹ پر گورنر اور وزیر اعلی نے ان کا استقبال کیا۔آمد کے فوری بعد ہی وزیر اعظم نے ائیرپورٹ کے نو تعمیر شدہ ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کوگلگت ایئرپورٹ کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایئرپورٹ کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائی جائے۔نیا ٹرمینل انتالیس ہزار مربع فٹ پر محیط ہے اور اس میں ایک سو اسی مسافروں کی گنجائش ہے۔