راولپنڈی اور گلگت کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت معطل

راولپنڈی اور گلگت کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت معطل فائل فوٹو

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

راولپنڈی اور گلگت کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم چلاس میں Gonar Form اور گلگت میں پری بنگلہ کے مقام پر سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

رہڈیو پاکستان کے مطابق نلتر نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے وادی کے زیریں اور بالائی حصوں کے درمیان بھی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

گلگت کے قریب Sakwar وادی بھی نالے میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

install suchtv android app on google app store