الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے دو حلقوں ایل اے ون اور ایل اے دس کے نتائج روک لئے، دونوں حلقوں میں دوبارہ ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی ہدایت پر جی بی ایل اے ون اسکردو کا رزلٹ روک دیا گیاہے، نتائج کا اعلان آج دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے بعد کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے احکامات پر ریٹرنگ دفتر سیل کر دیا گیا، نتیجہ روکنے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکن آر او دفتر کے باہر پہنچے اور احتجاج کیا۔
دوسری جانب جی بی ایل اے دس کا نتیجہ روک دیا گیا، نتائج اسلامی تحریک کے امیدوار کی درخواست پر روکا گیا۔