پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار عمران ندیم نے کہا ہے کہ میں نے اپنی سیاست کا عملی آغاز تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے کیا تھا اور ہمیشہ قائد ملت جعفریہ نمائندہ ولی فقیہ علامہ ساجد علی نقوی کو اپنا محسن سمجھتا ہوں جن کی بدولت آج اس مقام پر ہوں۔
سکردو میں تحریک اسلامی پاکستان کے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار عمران ندیم کا کہنا تھا کہ خواہ میں جس پارٹی میں بھی رہا میں نے ان پارٹیوں کی پالیسی سے ہٹ کر بھی علامہ ساجد علی نقوی کے فرامین پر عمل کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی قائد ملت جعفریہ کے کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا اور مجھ سے جو بھی خدمت ہوگی وہ ادا کروں گا ۔
جلسے سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال حسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا نامزد امیدوار ہوں لیکن میں نے اپنی سیاست تحریک اسلامی کے کارکن کے حیثیت سے شروع کی تھی اقبال حسن نے مزید کہا کہ نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ کی جانب سے جو اعتماد ملا ہے اس پر پورا اتروں گا ۔