گلگت بلتستان کے ضلع رندو میں ٹریفک حادثے میں 4 غیر ملکی سیاح زخمی ہو گئے، جنہیں ریجنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر رندو غلام علی نے ڈان کو بتایا کہ رندو میں ٹریفک حادثے میں 4 غیر ملکی سیاح زخمی ہو گئے جنہیں سکردو ریجنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں، غیر ملکی سیاح سکردو سے گلگت کی طرف جارہے تھے۔
ریکسیو حکام نے بتایا کہ حادثہ سیاحوں کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے سے پیش آ یا، حادثہ سے دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، سیاح ایک ٹیکسی کار میں سوار تھے۔