کابینہ کمیٹی نے گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی نے گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی فائل فوٹو کابینہ کمیٹی نے گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ارب روپے امداد کی منظور ی دے دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تین ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی اور تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور جلد تعمیر نو کا فیصلہ بھی کیا گیا،

اجلاس میں پی ٹی وی کے لیے 3 ارب 81 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ادارہ بجٹ پر انحصار کم کر کے خود کفالت کی جانب بڑھے۔

کمیٹی اجلاس میں کیپٹو پاور کنزیومرز سے لیوی وصولی کا فائدہ گرڈ صارفین کو منتقل کرنے اور مشکے تھلیاں تروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی شرائط منظور کر لی گئی ہیں، یہ منصوبہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مضبوط کرے گا۔

ای سی سی نے سنرجیکو آئل ریفائنری سے پیٹرولیم لیوی کے تمام واجبات وصول کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے 27 ارب روپے کے پیکج کی سمری اجلاس میں پیش نہیں ہوسکی ہے۔

واضع رہے کہ وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار نے پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری کے اجلاس میں بتایا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 27 ارب روپے کا بڑا مالی پیکیج تیار کر لیا ہے جس سے منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store