گلگت بلتستان: ضلع شگر میں سیلابی ریلوں سے تباہی مچ گئی

گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے سے تباہی مچ گئی۔ فائل فوٹو گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے سے تباہی مچ گئی۔

گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے دیہی علاقے برالدو سینو میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے قدرتی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ قیمتی درخت، تیار فصلیں اور مقامی بجلی گھر سیلاب کی زد میں آ کر تباہ ہو گئے۔

آر سی سی برج اور تین واٹر چینلز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کئی گاؤں بری طرح متاثر ہوئے۔

جہاں مقامی بجلی گھر کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کے ذرائع معاش ختم ہو گئے ہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی فوری امداد یا بحالی کا اقدام بھی نہیں کیا گیا۔

متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر علاقے کا دورہ کر کے امدادی کارروائیاں شروع کرے، تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے اور آئندہ ایسے قدرتی سانحات سے تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store