دیامر: وادی داریل میں 40 شدت پسندوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ

Terrorist attack Terrorist attack

ضلع دیامر کی وادی داریل میں فوجی وردی میں ملبوس شدت پسندوں نے تھانے میں گھس کر اہلکاروں کو رسیوں سے باندھ کر اسلحہ اور وردی لیکر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق رات گئے ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل کے بادوشال پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ جہاں فوجی وردی میں ملبوس 40 شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو رسیوں سے باندھا اور پولیس اہلکاروں کی وردیا ں اور تمام اسلحہ لیکر فرار ہو گئے۔

جبکہ لوٹے گئے اسلحہ میں درجنوں جدید خود کار ہتھیار اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store