عوام کی حفاظت و سلامتی کیلئے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی ضروری ہے: وزیر خارجہ

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت و سلامتی کے لئے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی ضروری ہے۔

واشنگٹن میں اٹلاٹنک کونسل کے جنوب ایشیا مرکز کی میزبانی میں منعقد مباحثے سے بلاول بھٹو کا خطاب میں کہنا تھا کہ شدت پسندی خصوصا کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی پر سختی سے کار بند ہیں، معاشی استحکام کےلیے خطے میں قیام امن ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، پاکستان لاجسٹک اور ٹریڈ حب کا کردار ادا کرسکتا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خارجہ پالیسی کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اوراستحکام کیلیے امریکاکی کوششیں قابل تحسین ہیں جب کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ معاشی مفادات جڑے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں امریکا میں کاروبار کررہی ہے، زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجودہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان کومختلف بحرانوں کاسامنا ہے جب کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا سامنا کیا، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کیلیےعالمی برادری سے مل کرکام کرینگے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آئندہ چیلنجز سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی پرکام کررہے ہیں کیونکہ کورونا کے باعث معیشت کونقصان پہنچا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ افغانستان کی صورتحال اوریوکرین جنگ نے دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس کلیئر، سیکیورٹی فورسز کا بھرپور آپریشن، 25 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

انہوں نے واضح کردیا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوا جب کہ دہشت گردی کے باعث ہزاروں سیکیورٹی اہلکار اور شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

install suchtv android app on google app store