پشاور: مسجد پر شدت پسندوں کا حملہ،3افراد جاں بحق،20 زخمی

peshawar peshawar

پشاور کے مضافاتی علاقے اچینی بالا میں مسجد پر شرپسندوں کے حملے میں تین افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔

 پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں واقع علاقہ اچینی بالا کے پیرانو مسجد پر مقامی شدت پسندوں نے ہلہ بول دیا۔ پولیس کے مطابق دستی بموں کے حملے میں تین افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسجد میں حملے کے وقت محفل میلاد منعقد کی جارہی تھی ۔ سولہ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اور چار کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے

install suchtv android app on google app store