بنوں شیخ لنڈک پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے راکٹوں، بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا،حملے میں 2 اہلکار زخمی جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ڈی پی او بنوں کے مطابق شدت پسندوں نے شیخ لنڈک پولیس چوکی پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کردیا اور 12 راکٹ فائر کئے، جوابی کارروائی میں ملزمان فرار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق چوکی پر بائیس اہلکار تعینات تھے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید نفری بھیجوا دی گئی ہے۔