سوات میں ٹرک دریا میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سوات میں کالام کے قریب پشمال میں ٹرک دریائے سوات میں گر گیا، ٹرک میں سوار افراد کالام کے علاقے بشمال جا رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد میں 10 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں، مرنے والے اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں کو کالام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک مینگورہ سے کالام جا رہا تھا۔