نوجوان لڑکیوں کا ایک گروپ قالین سے سجے فرش میں بیٹھی اپنے استاد کو وائٹ بورڈ پر لکھتا دیکھ رہی ہیں، جس کے ذریعے وہ اپنی طالبات کو دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں پر چڑھنے کے لیے تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
حراموش جانے والی مسافر وین میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسیکیو ٹیموں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے جہاں وہ این ایل آئی سینٹر بونجی کا دورہ کریں گے اور مختلف ملٹری فارمیشنز کا معائنہ بھی کریں گے۔
سکردو چراہ گاہ دیو سائی میں گزشتہ کئی ورز سے جاری برفباری اور طوفان میں 452 سے زائد خانہ بدوش پھنس گئے تاہم امدادی رضا کاروں نے 280 افراد کو بحفاظت محفوط مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم 174 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ہندوستان کی جانب آج جمعرات کی صبح متازعہ سرحدی علاقے لائن آف کنٹرول کے گلتری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔