ادارہ تحفظ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
وفاقی دارالحکومت میں موقع پر ٹیسٹ کیے جائیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ٹیسٹ 17 اکتوبر سے پہلے کروا لیں۔ ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسلام آباد پولیس کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر دھواں ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بیان کے مطابق زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے یا گاڑی ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے وہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کا دھواں ٹیسٹ 17 اکتوبر سے پہلے کروا لیں۔ کلیئرنس اسٹیکر حاصل نہ کرنے والی گاڑیاں جرمانے کی زد میں آ سکتی ہیں۔ شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز اور عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔