ن لیگ کے ساتھ تناؤ برقرار، پیپلز پارٹی کا اسمبلی سے واک آوٹ

  • اپ ڈیٹ:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تناؤ برقرار، پیپلز پارٹی کا اسمبلی سے واک آوٹ فائل فوٹو پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تناؤ برقرار، پیپلز پارٹی کا اسمبلی سے واک آوٹ

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے بیانات پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا اور جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی درخواست پر اراکین واپس لوٹ آئے۔

پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے بیانات پر بدستور ناراض ہے اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی سے واک آوٹ بھی کیا گیا تاہم بعدازاں اسحاق ڈار کی درخواست پر اراکین اسمبلی میں واپس آئے۔

نوید قمر نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ  مریم نواز کے بیانات کے بعد حکومت سے مذاکرات ہوئے، ہم نے اپنی ٹیم بھیجی لیکن حالات جوں کے توں ہیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا،ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ گولہ باری اورجوابی گولہ باری روکنا ہوگی، تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوسکتے ہیں۔ ایوان میں واپسی پرنائب وزیراعظم نے پیپلزپارٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store