وزیراعظم کا پی آئی اے کے سابق سی ای او کی زمین پر قبضے پر نوٹس، ٹیم تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق سی ای او پی آئی اے کی آبائی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد کے موضع میرابیگوال میں 137 کنال زمین کی جعلی کاغذات پر ٹرانسفر کی گئی تھی جس پر سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے وزیراعظم کوشکایت جمع کرائی تھی ، وزیراعظم نے معاملے کی تحقیق کیلیے سات رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی۔

ٹیم کی سربراپی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کریں گے ، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور وفاقی پولیس کا ایک ایک افسر اور پاک بحریہ کا ایک نمائندہ بھی ٹیم کا حصہ ہو گا۔ علاوہ ازیں ایک فارنزک ایکسپرٹ بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 7 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store