نیب کا زلفی بخاری کی800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ،اشتہار جاری

نیب کا زلفی بخاری کی800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ،اشتہار جاری فائل فوٹو نیب کا زلفی بخاری کی800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ،اشتہار جاری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔

 زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔

 ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ہونے پر نیب نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔ اراضی کی نیلامی یکم اکتوبر دن 11 بجے میونسپل دفترجنڈ میں کی جائے گی۔

 زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کے احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کوارڈ انویسٹیگیشن ونگ نے دیئے۔

 اراضی کا ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے پر مشتمل ہے، اراضی کا دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔

install suchtv android app on google app store